اردو نیوز اپڈیٹس

گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان کی ٹیکس وصولیاں تقریبا دوگنی ہو چکی ہیں وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان کی ٹیکس وصولیاں تقریبا دوگنی ہو چکی ہیںایف بی آر میں لیڈرشپ اور فیلڈ فارمیشنز سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے مالی سال 26-2025 میں ریونیو ٹارگٹ حاصل کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایف بی آر کا ٹارگٹ 12.83 ٹریلین تھا، 13 ٹریلین عبور کر لیا۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ماضی میں پہلے کبھی بھی اتنی کم مدت میں ٹارگٹ حاصل نہیں کیا گیا، مالی خسارہ کم ترین سطح پر رکھتے ہوئے ہم نے کامیابی سے مالی سال مکمل کیا، یہ تاریخی کامیابی ٹیم ورک، مسلسل اصلاحت اور ایف بی آر کی محنت کا نتیجہ ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ بہتر ریونیو کارکردگی سے مالی خسارہ کم ہوا اور معاشی بنیادیں مزید مستحکم ہوئیں، یف بی آر نے مالی سال کے دوران 599 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے، مالی سال کے آخری روز 13.5 ارب روپے کے ریکارڈ ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ جدید ٹیکس نظام میں ٹیکس دہندگان کو سہولت، شفافیت اور عوامی اعتماد اولین ترجیح ہے، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ایف بی آر کو جدید اور موثر ادارہ بنایا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

4 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

4 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

4 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

4 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

4 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

4 hours ago