اردو نیوز اپڈیٹس

سونے کی قیمت نے ایک بار پھر اڑان بھر لی فی تولہ ہزاروں روپے مہنگا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں سونا سستا ہونے کا رجحان تھم گیا، 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں بھاری بھرکم اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28ہزار 736روپے ہوگئی ہے۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 7 ہزار 802 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 67ہزار 572 روپے ہوگئی ہے۔ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 7 ہزار 152 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 3 لاکھ 36ہزار 953 روپے تک جا پہنچی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 91 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 63 ڈالرز کا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 203 روپے اضافے سے 6 ہزار 445 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 174 روپے اضافے سے 5 ہزار 525 روپے کی ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں چاندی 2.03 ڈالر اضافے سے 61.69 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…

2 hours ago

کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…

2 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ…

2 hours ago

محسن نقوی کا گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس کا پورا عملہ فوری طور پر ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل…

2 hours ago

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…

2 hours ago

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…

2 hours ago