پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 2ماہ کے دوران آپریشن 11 گرج کے تحت سیکیورٹی فورسز کی مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن 11 گرج کے دوران سیکیورٹی فورسز نے متعدد خوارج کو جہنم واصل کیا اور ان کے ٹھکانے بھی تباہ کیے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے سہولت کاروں کوبھی پکڑا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ کےعلاقے شاکرو میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، باجوڑ میں کامیاب آپریشنز کے دوران متعدد خوارج کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن 11 گرج کے دوران خوارجین کے زیرِ استعمال دیسی ساختہ بموں کو بھی تباہ کیا،زمینی اور کوارڈ کاپٹر کی مدد سے کی جانے والی کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کو مقامی آبادی سے بھاگنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور خیبرپختونخوا میں دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…