اردو نیوز اپڈیٹس

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ، تدفین اپنے اخراجات پر کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کیلیے گورنر سندھ میدان میں آئے اور واضح کیا کہ میری بہن لاوارث نہیں تھی بلکہ اُس کی تدفین اور تمام اخراجات خود ادا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہریوں کی طرح میں حمیرا اصغر علی کا بھی بھائی ہوں، اگر لواحقین تجہیز و تکفین میں شرکت نہیں چاہتے تو میں حاضرہوں اور اس کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کروں گا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس میں ادا کی جائے گی اور اس حوالے سے امام کو بھی ہدایت کردی جبکہ اپنی ٹیم کو جنازے اور تدفین کے انتظامات کی ہدایت کی جس کے تمام اخراجات میں اپنی جیب سے ادا کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ماوں،بہنوں اور بیٹیوں کی عزت وناموس کی قدر جانتے ہیں، یہ ہمارے معاشرے کیلیےسوال ہے کہ جواں بیٹی کی لاش دفنانے کیلیے گھر والے نہیں ہیں۔ واضح رہے اب حمیرا اصغر کے ورثا تدفین کے لیے راضی ہوچکے ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے ورثا کراچی پہنچ رہے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

7 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

7 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

7 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

7 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

7 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

7 hours ago