پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے۔وال سٹریٹ جرنل سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کے پاس اتنا وافر اسلحہ موجود ہے کہ موجودہ حالات میں اس کی ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، لہٰذا فوجی ذخائر میں کمی کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔دوسری جانب ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں بظاہر ایرانی آئل ٹینکر پر قبضہ اور ایران کے خارگ آئل ایکسپورٹ ٹرمینل پر حملہ دکھایا گیا ہے۔تصاویر میں ایک تصویر ایسی بھی شامل ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی پرچم لہراتے ایک آئل ٹینکر پر سوار دکھایا گیا ہے، جبکہ دیگر تصاویر میں جنگی طیاروں کو ایران کے خارگ آئل برآمدی ٹرمینل پر بمباری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے جی ایچ کیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عوام کو خوشخبری سنادی۔ وزیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشان…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…