اردو نیوز اپڈیٹس

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے 50 دنوں کے لیے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ معاشی ماہرین اور مارکیٹ کے نمائندوں کی اکثریت کو یہی توقع تھی کہ مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔رواں سال اپریل میں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور معاشی خدشات کے پیشِ نظر شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا.جس کے بعد جون کے اجلاس میں بھی اسے اسی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔پیر کو اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد کی زیرِ صدارت ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی حالیہ معاشی صورتحال اور اہم معاشی اشاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے ایک حالیہ سروے کے مطابق، 97 فیصد معاشی ماہرین نے توقع ظاہر کی تھی کہ پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، جبکہ صرف 3 فیصد افراد کو 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کی توقع تھی۔اس وقت ملک کے زیادہ تر معاشی اشاریے بہتری کی سمت اشارہ کر رہے ہیں۔ مالی سال 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 136 ملین ڈالر تک محدود رہا ہے جو کہ ہدف کے مطابق ہے۔ اس خسارے کی بڑی وجہ ملک میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے باعث اشیاء کی واردات میں اضافہ ہے۔اس کے علاوہ بھاری غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کے باوجود جون 2026 کے اختتام تک اسٹیٹ بینک اپنے زرِ مبادلہ کے ذخائر کو 18 ارب ڈالر کے ہدف تک برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی خطیر رقم بھی 41.6 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے جس سے معیشت کو بڑا سہارا ملا ہے۔مہنگائی کی صورتحال پر اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جون کے مہینے میں شرحِ افراطِ زر 11.1 فیصد رہی، جبکہ پورے مالی سال کے دوران اوسط مہنگائی تقریباً 7.05 فیصد رہی جو اسٹیٹ بینک کے مقرر کردہ ہدف کے بہت قریب ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

16 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

16 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

16 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

16 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

16 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

17 hours ago