اردو نیوز اپڈیٹس

ہماری فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں ایرانی وزیر خارجہ کا ٹرمپ کی دھمکی پر جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فورسز کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ شفاف جوہری معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ عباس عراقچی نے کہاکہ ایسا جوہری معاہدہ جس میں جوہری ہتھیار نہ ہوں اور جو ایران کے حقوق کو یقینی بنائے، کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ اس کے علاوہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر علی شامخانی نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی طرف سے فوجی کارروائی ہوئی تو امریکا،اسرائیل اور ان کے حمایتیوں کو نشانہ بنائیں گے۔ علی شامخانی نے کہا کہ امریکا کی طرف سے محدود حملےکی بات ایک فریب ہے، امریکی حملے کا ایرانی ردعمل فوری، مکمل اور مثالی ہوگا۔ واضح رہے کہ ایران کو دھمکی دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑے بیڑے کی قیادت عظیم طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کی طرح، یہ بحری بیڑا بھی ضرورت پڑنے پر طاقت، تشدد سے اپنے مشن کو فوری مکمل کرنے کا اہل ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا، امید ہے ایران منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا، کوئی جوہری ہتھیار نہیں، ایسا معاہدہ جو تمام فریقین کے لیے بہتر ہو۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر مسٹر رائمونڈاس کاروبلس کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر عزت مآب مسٹر رائمونڈاس کاروبلس کی…

21 hours ago

جنگ کی نوعیت تبدیل مسلح افواج تیزی سے ٹیکنالوجی اپنا رہی ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے…

21 hours ago

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران…

21 hours ago

پاکستان کسی بھی ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی ابراہیمی…

21 hours ago

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں کی وضاحت کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی…

21 hours ago

پاکستانی اخبار فروش علی اکبر کو فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز مل گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ فرانسیسی صدر میکرون نے 74 سالہ پاکستانی نژاد علی اکبر کو فرانس…

21 hours ago