اردو نیوز اپڈیٹس

ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ
ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اگست کو بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کیپٹن حمزہ نے جوانمردی نے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، کیپٹن حمزہ اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے خوارج کا مسلسل تعاقب کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں کسی بھی دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کےخاتمے کے لیے مؤثر انسدادِ دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں قوم کے تحفظ اور سلامتی کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

8 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

8 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

8 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

8 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

8 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

8 hours ago