اردو نیوز اپڈیٹس

ہونڈا کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں 2 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
کمپنی کے جاری کردہ سرکاری سرکلر کے مطابق ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 کی قیمت میں 47 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد قیمت 46 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 46 لاکھ 96 ہزار روپے ہو گئی ہے ،ہونڈا سٹی سی وی ٹی 1.2 کی قیمت 48 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد قیمت 46 لاکھ 89 ہزار سے بڑھ کر 47 لاکھ 37 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے ،ہونڈا سٹی سی وی ٹی ایسپائر کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 59 لاکھ 69 ہزار روپے ہو گئی ہے ،ہونڈا بی آر وی 1.5 سی وی ٹی ایس کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار اضافے کے بعد 64 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔ ہونڈا سوک اوریل کی قیمت میں ایک لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت 86 لاکھ 59 ہزار سے بڑھ کر 88 لاکھ 34 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے ،ہونڈا سوک ٹربو آر ایس کی قیمت میں 2 لاکھ ایک ہزار روپے اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب یہ گاڑی ایک کروڑ ایک لاکھ روپے میں ملے گی ۔ جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا کہ یکم جولائی 2025 سے نئی قیمتیں نافذ العمل ہوں گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ان تمام نئے اور پرانے آرڈرز پر ہوگا جو یکم جولائی یا اس کے بعد بک کی گئیں ۔تمام حکومتی ٹیکس، ڈیوٹیز اور لیویز کی ادائیگی خریدار کی ذمہ داری ہوگی۔قیمتیں عارضی ہیں اور کسی بھی وقت تبدیل کی جا سکتی ہیں۔فریٹ اور وِد ہولڈنگ ٹیکس علیحدہ سے چارج کیے جائیں گے۔ ہونڈا کمپنی کے مطابق قیمتوں میں اضافہ حکومت پاکستان کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں متعارف کروائے گئے نئے NEV (نیو ایکسائز ویلیو) لیوی کے باعث کیا گیا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی، بین الاقوامی مال برداری کے اخراجات میں اضافہ، اور دیگر معاشی چیلنجز نے مینوفیکچررز کو مجبور کیا کہ وہ یہ اضافی بوجھ صارفین پر منتقل کریں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

17 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

17 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

17 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

17 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

17 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

17 hours ago