اردو نیوز اپڈیٹس

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ حملہ ہوا تو وہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور دیگر مفادات کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی فوج کی مشترکہ کمانڈ نے نام لیے بغیر دعویٰ کیا ہے کہ ایک یورپی ملک میں حملوں کی منصوبہ بندی ہوئی ہے.تاہم جو بھی ملک امریکا کا ساتھ دے گا، اسے جنگ میں برابر کا شریک تصور کیا جائے گا۔ایرانی مسلح افواج کے ’خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز‘ نے اتوار کے روز جاری ہونے والے تفصیلی بیان میں کہا ہے کہ انٹیلی جینس معلومات کے مطابق امریکا نے بعض علاقائی ممالک کو اعتماد میں لے کر ایران کے خلاف کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ یورپ کے ایک ملک میں ہونے والے مشترکہ اجلاس کے دوران کیا گیا، تاہم بیان میں کسی یورپ ملک کا نام واضح نہیں کیا گیا۔بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا یہ منصوبہ بندی جنگ میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور بعض علاقائی ممالک کے اشارے پر کر رہا ہے۔ایرانی فوجی کمانڈ نے خطے کے ممالک کو بھی خبردار کیا کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی امریکی جارحیت کا حصہ بننے سے گریز کریں ورنہ انہیں بھی اس شرانگیزی میں برابر کا شریک تصور کیا جائے گا۔اس سے قبل، ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے بھی الجزیرہ کو انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کی جانب سے ایک اور جارحیت کا قوی امکان ہے مگر تہران ’فیصلہ کُن جنگ‘ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔اسی انٹرویو میں محسن رضائی نے کہا تھا کہ ایران کی قطری اور پاکستانی ثالثوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور مذاکرات کے حوالے سے مؤقف بھی ان کے سامنے رکھ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے تہران کی تین شرائط ہیں جس میں ایران سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور بحری ناکہ بندی کا خاتمہ شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی شرائط سے پیچھے بالکل نہیں ہٹے گا۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بھی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے ایران کی جانب سے اپنے مطالبات ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچانے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی پاسداری اور شرائط پوری نہ ہونے تک مذاکرات کی میز پر واپسی مشکل اور آبنائے ہرمز بند رہے گی

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

12 minutes ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

14 minutes ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

16 minutes ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

19 minutes ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

22 minutes ago

حوثیوں کے ریاض حملے کا مارکیٹ پر اثر سعودی اور قطری اسٹاک انڈیکس میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض میں میزائل اور…

1 hour ago