اردو نیوز اپڈیٹس

یومِ عاشور اسلامی تاریخ کا ایک فکر انگیز دن ہے جو نوع انسانی کو صبر و استقامت کے بے مثال اسباق سے روشناس کراتا ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یومِ عاشور بلا شبہ اسلامی تاریخ کا ایک فکر انگیز دن ہے جو نوع انسانی کو ایمان، صبر و استقامت، ایثار، حق پسندی اور اصلاحِ معاشرہ کے بے مثال اسباق سے روشناس کراتا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ عاشور 10 محرم الحرام 1448ھ / 26 جون 2026 پر پیغام میں کہا کہ یہ دن اللہ تعالیٰ کی نصرت، اہلِ ایمان کی کامیابی اور حق کی سربلندی کے لیے قربانیوں کے عظیم واقعات کی یاد دہانی ہے۔ نواسۂ رسول ﷺ ، حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار رفقا کی عظیم قربانی نے یومِ عاشور کو تاریخِ اسلام میں منفرد اور دائمی اہمیت کا حامل بنا دیا۔واقعہ کربلا ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اصولوں اور اقدار کی پاسداری ایک باوقار اور مہذب معاشرے کی بنیاد ہے۔ حضرت امام حسینؓ نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا کہ حق و صداقت، عدل و انصاف اور انسانی عظمت کے تحفظ کے لیے قربانی دینا درحقیقت ظلم و جبر، ناانصافی اور باطل کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے سے افضل ہے۔واقعہ کربلا اصلاح امت، احیائے سنتِ نبوی ﷺ اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے عظیم مقصد کے لیے کاوش کا نام ہے۔ یہ مقصد ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں عدل و انصاف، صبر و برداشت اور ذمہ داری کے اوصاف کو فروغ دیں۔ اختلافات ,نفرت اور انتشار کے بجائے باہمی احترام، رواداری اور یکجہتی جیسی اقدار کی مضبوطی ہمارا پیش نظر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ میں پوری قوم، بالخصوص علماء کرام، مشائخ عظام، ذاکرین، میڈیا اور نوجوان نسل سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ یومِ عاشور کے حقیقی پیغام کو اجاگر کریں، بین المسالک احترام و ہم آہنگی کو فروغ دیں، اشتعال انگیزی اور نفرت کا سد باب کریں۔آئیے آج کے موقع پر یہ عہد کریں کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی رہنمائی میں حق و انصاف کے ساتھ اپنی وابستگی مضبوط کریں گے۔ معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور اپنے کردار و عمل سے ایک مضبوط، متحد اور پرامن قوم کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔اللہ تعالیٰ دنیا بھر میں امن و استحکام اور پوری امتِ مسلمہ کو اتحاد، اتفاق اور خیر و برکت سے نوازے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…

21 hours ago

کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…

21 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ…

21 hours ago

محسن نقوی کا گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس کا پورا عملہ فوری طور پر ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل…

21 hours ago

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…

21 hours ago

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…

21 hours ago