پاکستان نیوز پوائنٹ
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یوکرینی حملوں سے 38 روسی شہری، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے ہلاک ہوئے۔روس۔ یوکرین صورتحال پر جاری اپنے بیان میں ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یوکرینی جنگجوؤں کے حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 308 شہری متاثر ہوئے، ان میں 38 افراد، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، جاں بحق ہوئے جبکہ 270 افراد زخمی ہوئے، جن میں آٹھ بچے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ولادیمیر زیلنسکی کی حکومت روس کی شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف حملوں میں شدت لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اپنے مغربی سرپرستوں کو یہ دکھانا ہے کہ ان کی فراہم کردہ عسکری امداد مؤثر طریقے سے استعمال ہو رہی ہے، تاکہ یوکرین کیلئے مزید فوجی امداد حاصل کی جا سکے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…