اردو نیوز اپڈیٹس

جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کو وارننگ دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو ایک بار پھر سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع ابھی ختم نہیں ہوا اور اسرائیل ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی فضائیہ کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی قومی سلامتی کا سب سے اہم ستون اس کی فضائی برتری ہے جسے ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو حالیہ کشیدگی کے دوران شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اب بھی نئے سکیورٹی چیلنجز سامنے آ رہے ہیں جن سے نمٹنے کے لیے اسرائیل اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی خواہ اس مقصد کے لیے کوئی معاہدہ موجود ہو یا نہ ہو۔نیتن یاہو کے مطابق اگر اسرائیل نے بروقت کارروائی نہ کی ہوتی تو ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ سکتا تھا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، اور ہمارے سامنے نئے چیلنجز مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر مبنی مفاہمتی فریم ورک شدید دباؤ کا شکار ہے اور خطے میں دوبارہ کشیدگی بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ تل ابیب ایران کے خلاف اپنی سخت پالیسی برقرار رکھنا چاہتا ہے، جبکہ خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال آئندہ دنوں میں مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

23 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

23 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

23 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

23 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

23 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

23 hours ago