اردو نیوز اپڈیٹس

یوکرین اور اسکے اتحادی جہاں تک جارہے ہیں انہیں پچھتاوا ہوگا پیوٹن نے خبردارکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین اور اس کے اتحادی جس حد تک جا رہے ہیں اس پر انہیں پچھتاوا ہوگا۔روسی انٹیلیجنس سروس ایس وی آر سے خطاب میں صدر پیوٹن نے کہا کہ مخالفین جانتے ہیں اگر انہوں نے جوہری عنصر استعمال کیا تو اس کا انجام کیا ہوگا، روسی توانائی تنصیبات پر حملوں کی دھمکیوں سے یوکرین امن عمل تباہ کر رہا ہے۔روسی صدر کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا جس میں یوکرینی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملوث ہیں۔روسی انٹیلی جنس کی برطانیہ اور فرانس کی جانب سے یوکرین کو جوہری ٹیکنالوجی دینے کی تیاری کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔روسی انٹیلی جنس سروس کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور فرانس یوکرین کو جوہری ہتھیاروں کے پرزے اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی تیاری میں ہیں۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر جوہری طاقتوں کے درمیان براہِ راست فوجی تصادم کے خطرات سے خبردار کر رہے ہیں۔دوسری جانب ماسکو میں فرانسیسی سفارت خانے نے روسی انٹیلی جنس کی رپورٹ کو جھوٹا قرار دے دیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

18 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

18 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

18 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

18 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

18 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

18 hours ago