اردو نیوز اپڈیٹس

یہ دن گواہی دیتا ہے کہ مملکت خداداد کا دفاع آہنی ہاتھوں میں ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر کا دن پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب پوری قوم نے غیر متزلزل عزم، قومی وحدت اور بے مثال جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی قوت ہونے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو چاغی کے سنگلاخ پہاڑوں میں کئے گئے ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں کامیاب جوہری دھماکے کئے، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا، دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم اپنے دفاع سے ہر گز غافل نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی سمجھوتہ ہوگا۔محمد شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا یوم تکبیر قومی خود داری اور دفاع وطن کے ناقابل تسخیر عزم کی علامت ہے، یہ دن گواہی دیتا ہے کہ مملکت خداداد کا دفاع آہنی ہاتھوں میں ہے، دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہماری بہادر مسلح افواج جدید ترین ہتھیاروں سے لیس مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے پر عزم ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ہم اپنے اس عزم کو ثابت کر چکے ہی

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

9 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

9 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

9 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

9 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

9 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

10 hours ago