پاکستان نیوز پوائنٹ
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان میں یمن میں کشیدگی فوری طور پر کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔بی بی سی اردو کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’بڑھتا ہوا تنازع علاقائی امن و استحکام، جہاز رانی کی آزادی، بین الاقوامی تجارت اور توانائی کے تحفظ کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہا ہے۔‘بیان کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سعودی عرب کی خود مختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی ’غیر متزلزل حمایت‘ کا اعادہ کیا۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے مطابق پاکستان سعودی عرب کے اس جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے کہ وہ اپنے دفاع، اپنے شہریوں کے تحفظ اور اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مستقل مندوب عاصم افتخار نے آبنائے باب المندب اور اس کے اطراف حوثیوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ کشیدگی میں مسلسل اضافہ یمن کو وسیع علاقائی محاذ آرائی میں دھکیل سکتا ہے۔بیان کے مطابق عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان تنازع کے پُر امن حل اور ’ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، جو یمن اور خطے میں دیر پا امن اور استحکام لا سکے۔‘
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اربوں روپے کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں…