اردو نیوز اپڈیٹس

آئی سی سی اور بی سی بی کے وفود لاہور پہنچ گئے ورلڈ کپ تنازع پر مذاکرات متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں ٹی20 ورلڈ کپ تنازعے پر مذاکرات متوقع ہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی عامر میر نے عمران خواجہ کا استقبال کیا جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کا استقبال پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کیا، اس موقع پر سلمان نصیر نے کہاکہ پاکستان آمد پر معزز مہمان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام اپنے دورہ پاکستان کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے. اس کے علاوہ صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام دیگر میٹنگز میں بھی شریک ہوں گےواضح رہے کہ صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر کردیا ہے۔بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے میچز سری لنکا میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا دوسری جانب پاکستان بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے میچز کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

10 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

10 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

10 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

10 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

10 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

10 hours ago