اردو نیوز اپڈیٹس

شاباش لاہور وزیراعلیٰ مریم نواز کا بسنت کی کامیابی پر لاہوریوں کو خراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت کے کامیاب اور محفوظ انعقاد پر اہل لاہور کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ “شاباش لاہور”، شہریوں نے حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنا کر حکومت کے اعتماد کی لاج رکھی ہے .جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ اس سال “محفوظ بسنت” کا تصور پوری طرح کامیاب رہا، شہریوں نے روایتی کھابوں اور پتنگ بازی کا لطف بھی اٹھایا اور قواعد و ضوابط کی پاسداری بھی کی۔انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں ممنوعہ کیمیکل ڈور اور دھاتی تار کا استعمال نہ ہونے کے برابر رہا، جس کی وجہ سے نہ صرف جانی نقصان سے بچا گیا بلکہ بجلی کے ٹرانسفارمر بھی محفوظ رہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ لبرٹی اور اندرون شہر سمیت تمام علاقوں میں 200 کلینک آن ویلز اور 21 فیلڈ اسپتال کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تعینات تھے۔انہوں نے اعلان کیا کہ لاہور کے اس کامیاب ماڈل کو اب پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ مریم نواز نے عوام سے اپیل کی کہ آج بسنت کا آخری دن ہے. اس لیے اختتام تک احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

8 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

9 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

9 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

9 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

9 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

9 hours ago