اردو نیوز اپڈیٹس

آبادی پر قابو پانے والے صوبوں کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں مراعات کی تجویز

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت ان صوبوں کے لیے مراعات متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے جو آبادی میں اضافے کو کامیابی سے کنٹرول کریں گے۔اسلام آباد میں قومی اور صوبائی آبادی کے تخمینے 2023-2050 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ پائیدار ترقی، معاشی پیشرفت اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ احسن اقبال نے خبردار کیا کہ اگر آبادی میں اضافے کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی 370 سے 400 ملین تک پہنچ سکتی ہے، جس سے صحت، تعلیم، روزگار، پانی، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات پر شدید دباؤ پڑے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی پائیدار ترقی اور معاشی استحکام کے لیے متوازن آبادی کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ دوران گفتگو احسن اقبال نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت ان صوبوں کے لیے مراعات متعارف کرانے کی تجویز پیش کی جو آبادی میں اضافے کو کامیابی سے کنٹرول کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا وزیر اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں…

6 hours ago

پاکستان کا سب سے بڑا خدمت مرکز کراچی میں قائم ہوگا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ…

6 hours ago

دکانداروں کے لیے رجسٹریشن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں غیر رجسٹرڈ دکانداروں کے خلاف ایکشن ہوگا بلال اظہر کیانی

پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے…

6 hours ago

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی…

6 hours ago

میر علی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے…

6 hours ago

ایران کی صورتحال بہت خراب ہے نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت…

6 hours ago