پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت پاکستان نے کوہاٹ میں خودکش بمبار کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے شہری لیاقت کو ستارہ شجاعت کی دینے کی منظوری دیدی۔ چند روز قبل کوہاٹ کے قریب ایک مشتبہ خارجی دہشتگرد کھیتوں کے راستے آگے بڑھ رہا تھا، اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں منکور کے رہائشی لیاقت نے مشتبہ شخص کو روک کر اس کی شناخت پوچھی، شناخت پوچھنے پر خودکش حملہ آور نے بوکھلاہٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔خودکش دہشتگرد کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے لیاقت شہید کی قربانی کا قومی سطح پر اعتراف کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچانے والے شہری لیاقت کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدرمملکت نے لیاقت شہید کےلیےستارہ شجاعت کی منظوری بھی دے دی ہے اور لیاقت شہید کی والدہ، صاحبزادے اور بھائی آج شام صدرمملکت سےستارہ شجاعت وصول کریں گے۔ صدر صدرآصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیاقت شہید نے اپنی جان قربان کر کے بڑے جانی نقصان کو ٹال دیا، لیاقت شہید کی جرأت، فرض شناسی اور قربانی قوم کے لیے روشن مثال ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ لیاقت شہید نے خودکش حملہ آور کےسامنے ڈٹ کر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے بہادر سپوت لیاقت شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ…
پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت…