اردو نیوز اپڈیٹس

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی کوششیں جنوبی کوریا کا حصہ لینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے. جنوبی کورین وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں خلل براہِ راست جنوبی کوریا کی توانائی کی فراہمی اور معیشت کو متاثر کر رہا ہے، جس کے جواب میں اس نے ایندھن کی قیمتوں کو محدود (کیپ) کر دیا ہے اور کوئلے اور جوہری توانائی کی طرف رجوع کر رہا ہے۔ وزارت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ’’مشترکہ اعلامیے میں شرکت اس بات کی تصدیق کے لیے اہم ہے کہ ہم آبنائے ہرمز میں محفوظ اور آزادانہ گزرگاہ کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیدرلینڈز، اٹلی، جرمنی، فرانس، برطانیہ اور جاپان نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا، جس میں خلیج میں تجارتی جہازوں پر ایران کے حملوں اور آبنائے ہرمز کی مؤثر بندش کی مذمت کی گئی تھی۔ ان ممالک نے یہ بھی کہا کہ وہ ’’آبنائے سے محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات‘‘ میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ بحرین اور کینیڈا نے بھی ان کوششوں میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحادی ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ عالمی تیل کی منڈی کو مستحکم کرنے کے لیے آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی یقینی بنانے میں مدد کے طور پر جنگی جہاز اور بارودی سرنگیں صاف کرنے والے جہاز (مائن سویپرز) بھیجیں، تاہم ابھی تک کسی نے باقاعدہ وعدہ نہیں کیا۔ بعد میں انھوں نے نیٹو اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے انھیں ’’بزدل‘‘ قرار دیا کہ وہ اس معاملے میں امریکا کی مدد نہیں کر رہے۔ جعمرات کو چند یورپی ممالک اور جاپان نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ’‘ہم آبنائے سے محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات میں حصہ لینے کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘ بیان کے جاری ہونے کے کچھ ہی دیر بعد کینیڈا نے بھی تصدیق کی کہ وہ اس مشترکہ اعلامیے میں شامل ہو رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

10 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

10 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

10 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

10 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

10 hours ago