اردو نیوز اپڈیٹس

جاپانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں عباس عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے جاپان کے نشریاتی ادارے کیوڈو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جاپان اور اس سے متعلقہ جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے۔کیوڈو نیوز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جاپانی حکام کے ساتھ بات چیت پہلے ہی شروع ہو چکی ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں موجود رکاوٹوں میں عارضی نرمی لانا ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ کے اس بیان کے پس منظر میں جاپانی حکومت کے ایک اہلکار نے کیوڈو نیوز کو بتایا کہ ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات ہی آبنائے ہرمز کا محاصرہ ختم کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔اہلکار نے مزید کہا کہ اگرچہ جاپانی جہازوں کو گزرنے کی عارضی اجازت مل بھی جائے، تب بھی عالمی سطح پر جاری توانائی بحران کو حل کرنے میں کوئی خاص مدد نہیں ملے گی۔جاپان کی وزارتِ خارجہ کے ایک اور اہلکار نے کیوڈو نیوز کو بتایا کہ عباس عراقچی کے بیان کے اصل مقاصد کا احتیاط سے جائزہ لینا ضروری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

10 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

10 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

10 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

10 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

10 hours ago