اردو نیوز اپڈیٹس

آبنائے ہرمز میں دشمن ممالک کو داخل نہیں ہونے دیں گے ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں دشمن ممالک کی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا اور یہ آبی گزرگاہ ایرانی قوم کی مزاحمت اور خودمختاری کی علامت ہے۔خلیج فارس کے قومی دن کے موقع پر ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور عدم استحکام کی ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پر عائد ہوتی ہے جو خطے میں مداخلت کے ذریعے امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز صرف ایک تجارتی راستہ نہیں بلکہ ایران کے لیے قومی وقار، خودمختاری اور مزاحمت کی علامت ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کی حفاظت تہران کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی سرحدوں اور اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

4 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

4 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

4 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

4 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

4 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

4 hours ago