اردو نیوز اپڈیٹس

خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کیا وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کیا ہے ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دن رات کوششیں کر کے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کو ممکن بنایا۔ کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس عمل میں بھرپور معاونت فراہم کی۔ شہباز شریف نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل 11 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوا، جس کے دوران دونوں فریقین کے درمیان بات چیت تقریباً 21 گھنٹے تک جاری رہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے خلوص نیت سے کوششیں کیں اور اس دوران ایرانی وزیر خارجہ سے بھی اہم ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو عالمی منڈی پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ حکومت عوامی ریلیف کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر اقدامات جاری رکھے گی، جبکہ موٹرسائیکل سواروں کے لیے سبسڈی کا سلسلہ بھی برقرار رکھا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

3 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

3 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

3 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

4 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

4 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

4 hours ago