اردو نیوز اپڈیٹس

آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس لیا تو مذاکرات ختم کردیں گے صدر ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس وصولی پر مذاکرات ختم کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کوئی ٹول ٹیکس یا فیس وصول نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کو کوئی رقم نہیں دی اور نہ ہی ان کے فنڈز میں سے کوئی رقم جاری کی گئی ہے. کچھ ایسی رقم جاری کریں گے جو مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے۔بدھ کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس کے برعکس ایران نے امریکا کو بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے کسی قسم کا ٹول، انشورنس لاگت یا کوئی اور اضافی چارج نہ طلب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی وصول کیا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر یہ معلومات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات فوری طور پر ختم کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کو کوئی رقم ادا نہیں کی اور نہ ہی ایران کے فنڈز میں سے کوئی رقم جاری کی گئی ہے۔امریکی صدر کے مطابق امریکا ایران کی ایسی رقوم میں سے، جو امریکی کنٹرول میں ہیں، کچھ رقم امریکی کسانوں اور مویشی پال حضرات سے مکئی، گندم، سویابین اور دیگر زرعی اجناس کی خریداری کے لیے استعمال کرے گا۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کو خوراک کی اشد ضرورت ہے اور امریکا ان کے لیے خوراک کی خریداری صرف امریکی زرعی مصنوعات کے ذریعے کرے گا۔ بیان کے اختتام پر امریکی صدر نے اس معاملے پر توجہ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب تہران کی یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز کے پروفیسر مصطفیٰ خوش چشم نے الجزیرہ سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران طویل مدت میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر سروس فیس عائد کرنے کے منصوبے سے دستبردار ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔پروفیسر کے مطابق مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت ایران ابتدائی 60 روز تک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے سروس فیس وصول نہیں کرے گا .تاہم اس مدت کے بعد فیس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران میں بہت سے لوگ اس بات پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں کہ مذاکرات کے 60 روزہ دورانیے میں حکومت نے سروس فیس وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مصطفیٰ خوش چشم کے مطابق معاملے کا بنیادی مقصد مالی فائدہ حاصل کرنا نہیں. بلکہ خطے میں نئے ضوابط اور طریقہ کار متعارف کرانا ہے، جسے وہ ایرانی حکمت عملی کا اہم حصہ قرار دیتے ہیں۔اس حوالے سے ایرانی حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

5 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

5 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

5 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

5 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

5 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

5 hours ago