پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے آبنائے ہرمز پر کوئی ملک ٹول یا فیس عائد نہیں کر سکتا، عالمی آبی راستے پر ٹیکس یا فیس لگانا بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔ مارکو روبیو نے ابوظبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو انقلابی تحریک کے بجائے بطور ریاست کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ریاست کے طور پر کام کرے تو بڑی ترقی کے مواقع ہیں،خطے میں جب تک ایرانی پراکسیز حملے کریں گے کشیدگی ختم نہیں ہو سکتی۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق سے میزائل اور ڈرون حملے علاقائی امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں، عراق میں بھی حماس، حزب اللّٰہ جیسے گروہ دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ امریکا ایران بات چیت میں یہ موضوع بھی جلد زیر بحث آئے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک امریکا کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…