اردو نیوز اپڈیٹس

آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ ملنے پر امریکی صدر دنیا سے ناراض ہوگئے کسی کو طعنہ دیا تو کسی کو دھمکی دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ ملنے پر امریکی صدر دنیا سے ناراض ہوگئے، کسی کو طعنہ دیا تو کسی کو دھمکی دی۔امریکی صدر نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیٹوکےلیےموجود رہے، جب ہمیں ضرورت پڑی تو وہ موجود نہیں تھا، ہم نےنیٹوکےدفاع پر اربوں ڈالرخرچ کیے لیکن ہمارے دفاع کےلیے وہ موجود نہیں۔صدر ٹرمپ بولے برطانوی وزیراعظم نے انہیں مایوس کیا، جنگ جیتنےکےبعد اسٹارمر نےجنگی طیارے بھیجنےکا اعلان کیا، برطانوی وزیراعظم کوبتایا کہ جنگ جیتنے کے بعد آپ کے طیارہ بردار جہاز وں کی ضرورت نہیں.ٹرمپ نے کہا امریکا نے ایرانی رجیم کا خاتمہ کر دیا ہے، آبنائے ہُرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں ڈبو دی ہیں، ایران کا بحری اور فضائی دفاع مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، جن ملکوں کا تیل آبنائے ہُرمُز سے جاتا ہے وہ اب آگے آئیں۔امریکی صدر نےکہا ایران میں مذاکرات کےقابل کوئی قیادت موجود ہی نہیں، میرے خیال میں ایران کے نئےسپریم لیڈر بھی زندہ نہیں ہیں، انہوں نے دعویٰ کیاکہ پچھلی قیادت امریکی عوام کے ساتھ فراڈ میں ملوث تھی۔صدر ٹرمپ بولے پرتشدد لوگوں کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہییں، ایران کے پاس ایٹمی بم ہوتا تو وہ ہمارے خلاف استعمال کرتا، ایران اپنے پڑوسیوں پر میزائل حملے کررہا ہے، ایران تباہی کرنے کے بعد مشرق وسطیٰ کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا جنگ اس ہفتےختم ہوجائےگی؟ جس پر ٹرمپ نے جواب دیاکہ ابھی کچھ نہیں بتا سکتالیکن جنگ جلد ختم ہوجائےگی۔امریکی صدر نے کہا چین کا دورہ کرنا چاہتاہوں لیکن مجھے امریکا میں موجود رہناپڑےگا، ہم نے درخواست کی ہے کہ چین کا دورہ ایک ماہ کےلیے ملتوی کریں۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ؤ نے ایک بار پھر چین، جاپان اور دیگر ملکوں سے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ چین کا 90 اور جاپان کا 95 فیصد اورکوریا کا 35 فیصد تیل ہرمز سے گزرتا ہے، چین اور دیگر ممالک آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے بحری بیڑے بھیجیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

اقبال کی فکر منصفانہ اور مستحکم نظام کیلئے مشعل راہ ہے صدر، وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ…

18 hours ago

شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی آج 88 ویں برسی

پاکستان نیوز پوائنٹ ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان، نئی آن۔ گفتار ميں، کردار…

18 hours ago

اسلام آباد فائیو سٹار ہوٹلز اور زیرو ٹیکس پالیسی کی تیاری کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹرز…

18 hours ago

پنجاب میں مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے صوبے گیر عوامی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب میں مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے صوبے گیر عوامی آگاہی…

18 hours ago

ادویات کی آن لائن تشہیر ڈریپ نے ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کرنیکی درخواست کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ادویات کی آن لائن تشہیر اور…

18 hours ago

پاکستان کے لیے دو ارب ڈالرز کی قسط، آئی ایم ایف نے 11 نئی شرائط عائد کردیں

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ…

18 hours ago