پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ وہ ایران امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کے سامنے ہرگز سرنڈر نہیں کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی صدر نےکہا ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کا آغاز نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں ایران کے خلاف امریکی فوجی اڈوں کا استعمال بند ہونا چاہیے کیونکہ اس کا مقصد ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنا ہے، ایرانی صدر نے بتایا کہ اس معاملے پر انہوں نے فرانسیسی صدر سےگفتگو بھی کی ہے۔مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ایران کے خلاف صہیونی امریکی جارحیت کو نظر انداز کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ یقین دہانی نہیں کرائی جاتی کہ آئندہ ایران کی سرزمین پر مزید حملے نہیں ہوں گے، اس وقت تک جنگ کے خاتمے کی بات کرنا بے معنی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے سہیل آفریدی نے کے پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…
پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…