اردو نیوز اپڈیٹس

آزاد کشمیر الیکشن ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا ریاست کو فیصلہ کرنا ہےکہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد بلاول

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے آزاد کشمیر کے الیکشن میں میرپور اور کوٹلی کے ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہےکہ ہمارے لیے قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد زیادہ اہم ہے۔مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آزاد کشمیر میں جو ہو رہا ہےکیا ہم اسے جمہوریت کا نام دے سکتے ہیں، میرپورکے عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنے ووٹ سے پیپلز پارٹی کو اکثریت دلوائی، لیکن لگ رہا ہے ریاست کا ہر فیصلہ ن لیگ کو ترجیح دے رہا ہے، اس کا نقصان کشمیر، پاکستان اور اس کے عوام کا ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ ان کے لیے قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد، ہم قومی مفاد میں ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ن لیگ کے مفاد میں نہیں، آنکھیں کھولیں، ن لیگ کے مفاد کے نام پر پاکستان کا کیا حال ہوا، کشمیر کے ساتھ کیا کر رہے ہیں، یہ آزاد کشمیر ہے، اسےکبھی بھی مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیں گے، کیا چاہتے ہیں کہ پونچھ آزاد کشمیر کا نہیں مقبوضہ کشمیر کا لگے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنے سے یہ آزاد کشمیر نہیں مقبوضہ کشمیر لگے گا، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ تمام سیاسی پارٹیاں بیوقوف ہیں، کیا کشمیر کے عوام نہیں جانتےکہ ان کے ساتھ آپ کیا کر رہے ہیں، یہ دھاندلی کی کہانی آج سے شروع نہیں ہوئی، قومی مفاد کو دھکیل کر ن لیگ کے مفاد کو ترجیح دینا آج سے شروع نہیں ہوا، ہمیں چاہیے کہ صاف و شفاف الیکشن کرائیں، کشمیر کاز کو بچانے کے لیے پیپلزپارٹی کی مفاہمتی پالیسی تسلیم کرنا پڑےگی۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا ہم اپنے ہی ساتھیوں کی جانیں ضائع ہوتے نہیں دیکھ سکتے، آپ نے پیپلز پارٹی کے کارکن کو مارا لیکن اس کے باوجود ان کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں، میں انہیں نہیں چھوڑوں گا، آپ کو حق دلاکر رہوں گا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سکیورٹی کے باوجود 30 پولنگ اسٹیشنز پر حملے کیسے ہوئے؟ ایک دو حلقوں پر ہو جائے تو مان لیں، پورے 30 پولنگ اسٹیشنز پر حملے کیسے مان لیں، آپ نے مرحلہ وار الیکشن دھاندلی کے لیے کرائے، ان لوگوں نے وہی کام کیا جو انہوں نےپچھلے الیکشن میں کیا تھا، اب کسی کو اپنے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

7 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

7 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

7 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

7 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

7 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

8 hours ago