اردو نیوز اپڈیٹس

آن لائن گیم سے شادی تک جرمن ڈاکٹر نے پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی

پاکستان نیوز پوائنٹ
جرمنی سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ڈاکٹر نے آن لائن گیم کھیلتے ہوئے ہونے والی دوستی کے بعد پاکستان آ کر ایک پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی، یہ دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہےتفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے گاؤں دیفر سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ محمد اکمل کی ملاقات جرمن ڈاکٹر سیلما سے آن لائن گیم روبلوکس کے ذریعے ہوئی۔ دونوں کے درمیان بات چیت کا آغاز گیم کے دوران ہوا جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔محمد اکمل کے مطابق وہ تقریباً پانچ ماہ تک سیلما سے رابطے میں رہے، جس کے بعد سیلما نے پاکستان آ کر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلے دن ہی سیلما کو شادی کی پیشکش کی تھی، جس پر ابتدا میں وہ ہچکچاہٹ کا شکار تھیں لیکن بعد میں راضی ہو گئیں۔ڈاکٹر سیلما کے پاس جرمنی اور بوسنیا کی دوہری شہریت ہے اور وہ اب پاکستان میں اپنی نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ محمد اکمل کے مطابق دونوں خاندانوں کو اس شادی پر کوئی اعتراض نہیں تھا اور انہیں مکمل تعاون حاصل رہا، جبکہ سفر اور شادی پر تقریباً 37 لاکھ روپے سے زائد اخراجات آئے۔سیلما نے پاکستان کے دیہی ماحول سے متعلق اپنے تجربات بتاتے ہوئے کہا کہ گاؤں کی زندگی اور روزمرہ کے کام ابتدا میں ان کے لیے حیران کن تھے، تاہم اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہیں اور آہستہ آہستہ دیہی زندگی سے ہم آہنگ ہو رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے سسرال والوں سے بہتر بات چیت کے لیے پنجابی اور اردو سیکھ رہی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

13 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

13 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

13 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

13 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

13 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

14 hours ago