پاکستان نیوز پوائنٹ
اب ڈپریشن جیسا مرض ورزش کے ذریعے بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ اگر ورزش کے بعد آپ کا مزاج خوشگوار ہو رہا ہے تو یہ محض وہم نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ جسمانی سرگرمیوں سے مزاج بہتر ہوتا ہے اور ڈپریشن کی علامات کی شدت میں کمی آتی ہےبرطانیہ کی لنکر شائر یونیورسٹی کی نئی تحقیق میں ڈپریشن کے 5 ہزار افراد پر 73 کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں سے زیادہ تر افراد سکون آور ادویات استعمال کر رہے تھے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ورزش کرنے کی عادت ڈپریشن کی علامات میں کمی لانے میں ادویات یا تھراپی جتنی مؤثر ثابت ہوتی ہے۔تحقیق کے مطابق ورزش سے دماغ میں اینڈورفنز نامی کیمیکل خارج ہوتا ہے جو خوشی کا احساس دیتا ہے اور موڈ بہتر کرتا ہے۔ ساتھ ہی ورزش دماغی نشوونما کے لیے ضروری عناصر کو بھی فعال کرتی ہے، جس سے ڈپریشن کی شدت کم ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق ہلکی یا معتدل شدت کی ورزش، جیسے تیز چہل قدمی، سیڑھیاں چڑھنا یا وزن اٹھانے والی ورزشیں، ڈپریشن کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ بعض اوقات یوگا بھی جوگنگ جتنا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش نہ صرف سستی ہے بلکہ اس کے مضر اثرات بھی بہت کم ہیں اور یہ جسم، ذہن اور جذبات سب پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…