اردو نیوز اپڈیٹس

آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے “معرکہ حق” کا ایک سال مکمل ہونے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے پاکستانی عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے معرکہ حق کے ہیروز کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی قوم کے اتحاد، جرات اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر مارشل ظہیر بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے باک قیادت نے معرکہ حق میں تاریخی فتح کی بنیاد رکھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔ پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کی گواہی دنیا نے دی اوردیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق نے دشمن پر پاکستان کی ہیبت کا نشان ثبت کردیا اور یہ ثابت کردیا کہ ہم امن پسند ہیں مگر وقت آنے پر بنیان مرصوص بھی ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ معرکہ حق تاریخِ عالم میں پاکستان کی عظمت کا ایک روشن باب بن چکا ہے۔ دنیا نے دیکھا کہ پوری قوم متحد اور یکسو ہوکر دشمن کے سامنے بنیان مرصوص بن گئی جبکہ پاک افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد نے دشمن کو سر جھکانے پر مجبور کردیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج دنیا بھر میں ہر محب وطن پاکستانی معرکہ حق کی کامیابی پر خوشی منا رہا ہے۔ پنجاب کے ہر شہر، ہر گاؤں اور ہر گلی کوچے میں جشن کا سماں ہے جبکہ طلبہ، اساتذہ، تاجر، وکلا، سیاست دان، کسان سمیت پوری قوم اس کامیابی کا جشن منا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے شاہینوں نے پیشہ ورانہ حربی مہارت کے ذریعے دشمن سے اپنی برتری کا لوہا منوایا اور پوری دنیا پر پاکستان کی طاقت اور قومی یکجہتی واضح کردی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

4 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

4 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

4 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

4 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

4 hours ago