پاکستان نیوز پوائنٹ
پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں سوالات پوچھنے کا موقع نہ ملنے پر صحافیوں کی وفاقی وزراء سے احتجاج کی ویڈیو سامنے آ گئییاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دیگر وزراء کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کی اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی وفاقی وزراء کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہیں اور احتجاج کررہے ہیں، اس دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ انہیں بیٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔اس دوران ایک صحافی کہتا ہے کہ سر وزیر اطلاعات کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے کوئی تعلق نہیں ،اس صحافی کاکہناتھا کہ آپ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، آپ کے اشاروں پر وہ کام کررہے ہیں،ہم بھی 25سالوں سے بجٹ کور کررہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کاکہناتھا کہ آپ جواب لے کر جائیں گے،صحافی کاکہناتھا کہ آپ دل تھوڑا سا بڑا رکھیں۔صحافی نے وفاقی وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کیا سوالات آپ نے پوچھے ہیں سر،آپ نے کیا سوالات پچھوائے ہیں ۔اس پر عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ آپ بیٹھیں آپ کے سوالات ہم نے لینے ہیں،صحافی کاکہناتھا کہ ٹھیک ہے سر آپ لوگ خوش رہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…