پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ پاکستان نے امریکا اور ایران کو ٹیبل پر بٹھایا تاکہ گفت و شنید منقطع نہ ہو، اسرائیل کی خواہش اور کوشش یہی تھی کہ تنازع جاری رہےنجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے امریکا، ایران ممکنہ معاہدے پر کہا کہ ان شاء اللہ معاہدہ ایک دو دن میں ہو جائےگا، پاکستان نے دونوں فریقین کو ٹیبل پر بٹھایا تاکہ گفت و شنید منقطع نہ ہو، مختلف اوقات میں اسرائیل نے منفی اور تباہ کن رول ادا کیا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لبنان کے اندر اسرائیل نے بےگناہ بچوں اور شہریوں کو شہیدکیا، اسرائیل کی خواہش اور کوشش یہی تھی کہ تنازع جاری رہے، اسرائیل چاہتا تھا امریکا کو اس خطے میں انگیج رکھے، میں سمجھتا ہوں امریکی انتظامیہ نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے، جس طرح سے ورلڈ لیڈرکا رویہ ہونا چاہیے، امریکا نے اس کی مثال قائم کی۔ایران کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایرانیوں نے اپنی 5، 6 ہزار سال اپنی پرانی تاریخ رقم کی ہے، ایران نے بہادری اور وطن کی محبت سے سرشار ہو کر اپنا دفاع کیا، دونوں ملکوں نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…