پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں اقتدار کی بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے اور ملک کی اعلیٰ قیادت نئے سپریم لیڈر کے حوالے کر دی گئی ہے۔ریاستی میڈیا کے مطابق ماہرین کی مجلس خبرگانِ رہبری نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق 88 رکنی مجلس خبرگان نے بھاری اکثریت سے مجتبیٰ خامنہ ای کے حق میں ووٹ دیا۔ وہ امام خمینی اور آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد ایران کے تیسرے سپریم لیڈر بن گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو باضابطہ طور پر ایران کی اعلیٰ ترین مذہبی اور سیاسی قیادت سونپ دی گئی ہے۔مجتبیٰ خامنہ ای ایک درمیانے درجے کے مذہبی عالم سمجھے جاتے ہیں اور انہیں ایران کی طاقتور اسلامی انقلابی گارڈز کے ساتھ قریبی تعلقات کے باعث طویل عرصے سے اپنے والد کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایران کی حکومتی اشرافیہ کے بعض حلقے پہلے ہی انہیں قیادت کے لیے موزوں سمجھتے تھے جبکہ آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر اور بااثر حلقوں کی حمایت بھی انہیں حاصل تھی۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران کا انقلابی نظریہ موروثی اقتدار کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا، تاہم موجودہ حالات میں مجتبیٰ خامنہ ای کی تقرری ایران کے طاقتور اداروں خصوصاً انقلابی گارڈز کی حمایت کے باعث ممکن ہوئی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں،…