اردو نیوز اپڈیٹس

آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات چیئرمین سینٹ یوسف گیلانی تہران روانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران روانہ ہوگئے۔چیئرمین سینیٹ ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی دعوت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ ہیں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا انتقال ایران، پاکستان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم نقصان ہے، مرحوم آیت اللہ سید علی خامنہ ای غیر معمولی بصیرت، دانشمندی اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل رہنما تھے، ۔پاکستان نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال سے ایک مخلص دوست اور مسلم دنیا نے ایک دور اندیش قائد کھو دیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے ایرانی پارلیمان، حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ یوسف گیلانی نے کہا آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمات اور قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ایرانی عوام کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات باہمی احترام، دوستی اور مشترکہ اسلامی اقدار پر استوار ہیں.

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

7 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

7 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

7 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

7 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

7 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

7 hours ago