اردو نیوز اپڈیٹس

ابوظہبی میں مصنوعات ذہانت سے انقلاب آگیا ایک سال میں 61 فیصد ترقی ہوئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ابوظہبی میں مصنوعات ذہانت سے انقلاب آگیا، ایک سال میں 61 فیصد ترقی ہوئی ۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کا مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا شعبہ غیر معمولی رفتار سے ترقی کر رہا ہے جس نے امارت کو عالمی سطح پر اے آئی کی اختراعات اور ترقی کا مرکز بنا دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ابوظہبی چیمبر کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جون 2023ء سے جون 2024 کے درمیان اس شعبے میں 61 فیصد اضافہ ہوا اور اس وقت امارت میں 673 اے آئی کمپنیاں فعال ہیں، عالمی سطح پر 2024 میں 90,904 اے آئی کمپنیاں موجود ہیں جن میں ابوظہبی کا حصہ نمایاں اور مرکوز ہے۔یہ پیشرفت ابوظہبی کو ناصرف مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (مینا) میں بلکہ عالمی سطح پر بھی تیز ترین ترقی پانے والے اے آئی مراکز میں شامل کر رہی ہے۔ابوظہبی میں اے آئی کے فروغ کو متعدد خصوصی ادارے اور پلیٹ فارمز سہارا دے رہے ہیں، جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کونسل ، ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل ، ٹیکنالوجی انوویشن انسٹیٹیوٹ ، AI71، Hub71، G42 اور Space42 GIQ شامل ہیں۔یہ ادارے تحقیق، بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری سے متعلق پالیسیوں اور حکمت عملیوں پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہیں، ابوظہبی چیمبر کے مطابق امارت کی 58 فیصد اے آئی کمپنیاں تحقیق، جدت اور مشاورتی خدمات میں مصروف ہیں جو ایک تحقیق پر مبنی اعلیٰ درجے کے کاروباری ماحول کا ثبوت ہے۔صرف 2025 کی پہلی ششماہی (جنوری تا جون) میں 150 نئی اے آئی کمپنیاں قائم ہوئیں، جنہیں سرمایہ کاری، جدید انفراسٹرکچر اور کثیر شعبہ جاتی طلب نے تقویت دی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

5 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

5 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

5 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

5 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

5 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

5 hours ago