اردو نیوز اپڈیٹس

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام سے معاشی ترقی کی جانب سفر کر رہا ہے، ایسے میں احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، ترسیلات زر میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہاہے اور ہمارا سفر معاشی استحکام سے معاشی ترقی کی طرف جاری ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ بدقسمتی سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے سب متاثر ہو رہے ہیں، مشرق وسطیٰ کی صورتحال عالمی تجارت کے لیے بڑے چیلنجز کا باعث ہے، سپلائی چین میں خلل،فریٹ اورانشورنس اخراجات میں اضافہ عالمی تجارت کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں کی باتیں سمجھ سے بالا تر ہیں، مارچ، دھرنوں اور ہڑتالوں سے معاشی ترقی کا سفر متاثر ہو سکتاہے، احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں تعطل پاکستان کے لیےخود اپنے ہاتھوں سے پیدا کیا ہوا نقصان ہو سکتا ہے، معاشی تعطل سے سروسز سیکٹر کو یومیہ تقریباً 86 ارب، صنعتی شعبے کو یومیہ تقریباً 25 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے جبکہ17 ارب روپے کے ریوینیو نقصان کا بھی امکان ہے۔ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دشمن قوتیں ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

1 hour ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

1 hour ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

1 hour ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

1 hour ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

2 hours ago

حوثیوں کے ریاض حملے کا مارکیٹ پر اثر سعودی اور قطری اسٹاک انڈیکس میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض میں میزائل اور…

2 hours ago