اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور قازقستان کے درمیان پیٹرولیم ریلوے اور مصنوعی ذہانت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور قازقستان کے درمیان کان کنی اور پیٹرولیم، میری ٹائم، کسٹم، ریلوے، ٹرانزٹ ٹریڈ، پلانٹ پراٹیکشن اور ویٹرنری، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔پاکستان اور قازقستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور صدر قاسم جومارت توکایووف نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔دونوں ممالک کے درمیان کان کنی اور پیٹرولیم، میری ٹائم، کسٹم، ریلوے، ٹرانزٹ ٹریڈ، پلانٹ پراٹیکشن اور ویٹرنری، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے امن دستوں اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کی دستاویز کا بھی تبادلہ کیا گیا۔قبل ازیں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے، چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔صدر قاسم جومارت توکایووف نے اپنے وفد کا وزیراعظم شہباز شریف سے تعارف کروایا۔یاد رہے کہ قازقستان کے صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کےشہدا سےمتعلق توہین آمیز بیان پرڈی جی آئی ایس پی آر کا منہ توڑ جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ مولانا فضل الرحمان کے شہدا سے متعلق توہین آمیز اور نامناسب بیان…

8 hours ago

سیاسی اتحاد اصولوں پر ہونے چاہئیں پی ٹی آئی کے سیاسی مؤقف میں تضاد ہے کل جنہیں گالیاں دیتے تھے آج ان سے محبت جتا رہے ہیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف اور مولانا فضل الرحمان…

8 hours ago

امریکہ کی روس پر نئی اقتصادی پابندیوں سے وقتی رعایت دینے کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کے نفاذ سے عارضی چھوٹ دینے…

8 hours ago

ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ابراہیم عزیزی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قومی سلامتی کمیشن ایران ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ نے…

8 hours ago