پاکستان نیوز پوائنٹ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کرکے اسلام آباد میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کے انعقاد پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسحاق ڈار سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے امریکا اور ایران جنگ بندی کیلئے اسلام آباد میں مذاکرات کے انعقاد پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے یہ بھی کہاکہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ، سنجیدہ مذاکرات کو دوبارہ شروع ہونا چاہیے، بین الاقوامی بحری آمدورفت کے حقوق اور آزادیوں کا احترام ہونا چاہیے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…