اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیلی حملوں پر خاموشی ایران کے ردعمل پر مذمت عباس عراقچی کا فرانسیسی صدر کو جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے قطر میں گیس تنصیبات پر حملوں سے متعلق بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملوں اور شہری ہلاکتوں پر میکرون کی خاموشی افسوس ناک ہے۔ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ایران کے خلاف جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں کی ایک بار بھی مذمت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے تہران میں ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں لاکھوں شہری زہریلے اثرات سے متاثر ہوئے، میکرون اس پر خاموش رہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے ایران کی گیس تنصیبات پر حملوں کے بعد بھی کوئی ردعمل نہیں دیا. تاہم ایران کی جوابی کارروائی کے بعد انہیں تشویش ہونے لگی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ طرزِ عمل افسوس ناک ہے۔ایرانی وزیرِ خارجہ کا یہ بیان فرانسیسی صدر کے بیان کے بعد سامنے آیا جس میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ انہوں نے ایران اور قطر میں گیس تنصیبات پر حملوں پر امیرِ قطر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی ہے اور شہری تنصیبات، خصوصاً توانائی اور پانی کی سہولیات کو نشانہ بنانے سے اجتناب پر زور دیا ہے۔میکرون نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شہری آبادی اور ان کی بنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ توانائی کی فراہمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور فوجی کشیدگی سے انہیں محفوظ رکھا جانا ضروری ہے۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ 20ویں روز میں داخل ہو گئی ہے. جہاں دونوں جانب سے حملوں کا دائرہ وسیع ہو کر خطے کی اہم توانائی تنصیبات تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران جنگ اب کئی محاذوں تک پھیل چکی ہے، جس میں اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایرانی اعلیٰ عہدیداران کی ٹارگٹڈ کلنگ اور اہم توانائی تنصیبات پر حملے شامل ہیں۔اسرائیل نے 19 مارچ کو ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا، جو دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ تصور کی جاتی ہے۔ اس حملے کے چند گھنٹوں بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں تیل و گیس تنصیبات پر میزائل داغے۔رپورٹس کے مطابق ایران کے میزائلوں نے قطر کے راس لفان انڈسٹریل سٹی کو نشانہ بنایا، جہاں آگ بھڑک اٹھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں عالمی سطح پر گیس کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے اور قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔اس سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا تھا کہ پارس گیس فیلڈ پر حملے کے جواب میں خلیجی ممالک کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا، جس پر چند گھنٹوں بعد عمل بھی کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی گیس فیلڈ پر حملے کے بعد کہا کہ اسرائیل نے غصے میں ایران کی اہم گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا، اگر ایران جوابی کارروائی نہیں کرتا تو اسرائیل مزید ایسے حملے نہیں کرے گا۔ساتھ ہی ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے قطر پر حملے جاری رکھے تو امریکا پارس گیس فیلڈ کو پوری طرح سے تباہ کر سکتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

12 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

12 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

12 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

12 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

12 hours ago