اردو نیوز اپڈیٹس

قطر نے ایرانی سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا ملک چھوڑنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ
قطر نے ایرانی سفارت خانے کے عسکری، سکیورٹی ٹیم اور دیگر عملے کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔قطرنے ایرانی سفارتخانے کے عملے کو 24 گھنٹے کے اندر قطر چھوڑنے کا حکم دیا ہے، یہ فیصلہ ایران کے بار بار حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے، جن میں حال ہی میں راس لفان انڈسٹریل سٹی پر میزائل حملہ بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق، اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے، جبکہ خلیجی خطے میں توانائی سیکیورٹی کا بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ایران نے قطر میں راس لفان انڈسٹریل سٹی پر مزائلوں سے حملہ کیا تھا جس کے بعد وہاں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔قطر نے راس لفان انڈسٹریل سٹی کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور اس کارروائی کو خطرناک کشیدگی اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اپنی قومی سلامتی اور خطے کے استحکام کیلئے براہ راست خطرہ قرار دیا تھا۔قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ قطر نے اس جنگ کے آغاز سے ہی خود کو اس سے الگ رکھا اور کسی بھی کشیدگی میں شامل نہ ہونے کی پالیسی اپنائی، تاہم ایرانی فریق مسلسل اسے اور پڑوسی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے جو ایک غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے اور یہ علاقائی سلامتی کو کمزور کر رہا ہے جبکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

12 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

12 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

12 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

12 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

12 hours ago