اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات میں معافی دینے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معافی کا فیصلہ اسرائیل کی خود مختاری، قانونی تقاضوں اور عوامی مفاد کو سامنے رکھ کر ہی کیا جائے گا۔اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کے لیے معافی کے مطالبے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر کی دوستی اور خیالات کی قدر کرتے ہیں، تاہم اسرائیلی ادارے آزادی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔امریکی جریدے پولیٹیکو سے گفتگو میں اسرائیلی صدر نے تصدیق کی کہ انہیں نیتن یاہو کی جانب سے معافی کی درخواست موصول ہوچکی ہے اور اسے وزارتِ انصاف اور قانونی مشیروں کے ذریعے باقاعدہ طریقہ کار کے مطابق پرکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ بلاشبہ ایک غیر معمولی درخواست ہے اور اس پر فیصلہ کرتے ہوئے میں وہی کروں گا جو اسرائیلی عوام کے بہترین مفاد میں ہوگا۔نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے باضابطہ طور صدر کو معافی کی درخواست جمع کرائی تھی. تاہم انہوں نے اب تک جرم تسلیم نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی قانون کے مطابق صدر معافی صرف اسی ملزم کو دے سکتے ہیں جو جرم کا اعتراف کرے۔اسرائیلی صدر نے مزید کہا کہ اگر وہ معافی کی درخواست مسترد بھی کر دی.تب بھی اسرائیل اور امریکا کے تعلقات کے ساتھ ساتھ ٹرمپ سے انکی گرمجوشی برقرار رہے گی اور اس معاملے کو بےجا قیاس آرائیوں کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو رشوت، دھوکا دہی اور اختیارات کے غلط استعمال کے مقدمات میں نامزد ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے میڈیا پر اثر انداز ہونے اور حکومتی مراعات کے بدلے قیمتی تحائف حاصل کیے۔ وہ الزامات کی تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ سب سیاسی سازش ہے۔گزشتہ ہفتے اسرائیلی پراسیکیوٹرز نے کرپشن مقدمات میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے دوبارہ پوچھ گچھ کی۔ یہ دوسری سماعت تھی جو نیتن یاہو کی جانب سے اسرائیلی صدر کے نام لکھے گئے معافی کے خط کے بعد ہوئی۔نیتن یاہو نے مقدمے کے آغاز سے ہی جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے، جبکہ اسرائیلی قانون کے مطابق صدر صرف اسی صورت میں معافی دے سکتے ہیں جب مجرم اپنا جرم مان چکا ہو۔نیتن یاہو پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات بھی ہیں اور نومبر 2024 میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے ان پر اور سابق وزیر دفاع یوآف گیلنٹ کے خلاف غزہ میں کیے گئے مبینہ مظالم پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے، جہاں اکتوبر 2023 سے اب تک 70 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی پاکستانی خلاباز کو چینی اسٹیشن سے خلائی سفر پر روانگی کی مبارک باد

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی چین کے…

20 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو ملائیشیا…

20 hours ago

محسن نقوی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم…

20 hours ago

بنگلا دیشی اسپیکر اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلا دیش کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اعلیٰ سطحی پارلیمانی…

21 hours ago

ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے سی این این کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر…

21 hours ago

ایران کا امریکا سے مذاکرات سے انکار سات شرائط پوری ہونے تک بات چیت نہیں ہوگی قالیباف

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے انکار کرتے ہوئے…

21 hours ago