اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان میں شدید بمباری 11 افراد شہید 19 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 11 افراد شہید اور 19 زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے علی الطاہر کی پہاڑی علاقوں میں وائٹ فاسفورس برسا دیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی جنوبی لبنان کے گاؤں انصار میں ایک گھر پر بمباری میں 7 افراد جبکہ دیر الزہرانی کے علاقے میں حملے کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو گئے۔امدادی کارکنوں اور مقامی رہائشیوں نے حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کی کارروائیاں کیں۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ایک ’’واضح پیغام‘‘ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی سرپرستی میں براہ راست مذاکرات کا آٹھواں دور اگلے ماہ روم میں ہونے والا ہے۔صدر جوزف عون کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں مسلسل اسرائیلی حملے اور جنگ بندی یا فریم ورک معاہدے کی بار بار خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں۔دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں کا ’’مناسب جواب‘‘ دینے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم نے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات جاری رکھنے کے بجائے اپنا مؤقف سخت کرے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

1 hour ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

1 hour ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

2 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

2 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

2 hours ago