اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7دہشت گرد ہلاک متعدد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کیا اور فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک کیے گئے دہشت گرد لوٹ مار، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے جس کے باعث ان کے خلاف آپریشن کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے خاران کے علاقے لجے میں کامیاب کارروائی کی۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بھاری مقدار میں گولہ بارود سمیت 2 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جو ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

1 hour ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

1 hour ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

2 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

2 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

2 hours ago