اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیل اب لبنان پر بمباری نہیں کرے گا امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اب لبنان پر بمباری نہیں کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکہ اسرائیل کو لبنان پر بمباری سے روکے گا۔ امریکی صدر نے ’’ ٹروتھ سوشل ‘‘ پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ امریکہ لبنان کے حوالے سے علیحدہ طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ واشنگٹن حزب اللہ کی صورتحال سے مناسب طریقے سے نمٹ رہا ہے۔ ایک علیحدہ پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم لبنان کو پھر سے عظیم بنائیں گے!. امریکی صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کو لبنان کے معاملے سے جوڑنے کی بھی تردید کردی اور ساتھ ہی یورینیم کی حوالگی کے بدلے ایران کے لیے فنڈز جاری کرنے کی بھی تردید کی۔ امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ امریکہ اپنے عظیم ’’ بی ٹو ‘‘ بمبار طیاروں سے پیدا ہونے والا تمام جوہری گرد حاصل کر لے گا – اس کے لیے کسی بھی شکل میں پیسوں کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ کسی بھی طرح سے لبنان سے منسلک نہیں ہے لیکن امریکہ لبنان کے ساتھ علیحدہ طور پر کام کرے گا۔ امریکہ حزب اللہ کی صورتحال سے مناسب طریقے سے نمٹائے گا۔ اسرائیل اب لبنان پر بمباری نہیں کرے گا۔ امریکہ اسے روک رہا ہے۔ بس اب بہت ہو چکا!۔ جمعہ کو ہزاروں لبنانیوں نے ملک کے جنوب اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے جہاں کل جمعرات کی آدھی رات کو اسرائیل کے ساتھ 10 روزہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا ازدحام دیکھا گیا۔ لبنانی وزارت صحت کے ہنگامی آپریشنز سینٹر کے بیان کے مطابق گزشتہ 2 مارچ سے جمعرات تک لبنان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2196 تک پہنچ گئی ہے ۔ 7185 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملے حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر بمباری کے ردعمل میں کیے گئے تھے جو گزشتہ 28 فروری کو ایران کے خلاف واشنگٹن اور تل ابیب کی شروع کردہ جنگ کے بعد شروع ہوئی تھی۔ اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا اور اس علاقے پر کنٹرول برقرار رکھنے کا عہد کیا تھا جو دریائے لیطانی تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ دریا اسرائیل کی سرحد سے تقریباً 30 کلومیٹر شمال میں بحیرہ روم میں گرتا ہے۔ اسرائیل نے جنگ کے دوران لیطانی کے جنوب میں رہنے والے رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ اسرائیلی افواج نے خطے میں لبنانی قصبوں اور دیہاتوں کو تباہ کر دیا اور کہا کہ اس کا مقصد شمالی اسرائیل کے قصبوں کو حزب اللہ کے حملوں سے بچانے کے لیے ایک بفر زون قائم کرنا ہے۔ لبنان پر اسرائیلی فوجی مہم ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن گئی تھی۔ ٹرمپ نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ لبنان اور اسرائیل ایک طویل مدتی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کام کریں گے اور اشارہ کیا کہ لبنان نے حزب اللہ کے معاملے کو سنبھالنے پر اتفاق کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون کو وائٹ ہاؤس میں سنجیدہ مذاکرات کے لیے مدعو کریں گے۔ دونوں ممالک 1948 میں اسرائیل کے قیام کے بعد سے تکنیکی طور پر حالتِ جنگ میں ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

11 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

11 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

11 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

11 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

11 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

11 hours ago