پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی بات چیت کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہ راست مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والی بات چیت میں امریکی نمائندے بھی شریک تھے، امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پیگٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے سفیروں اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات تاریخی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس رابطے کے نتیجے میں واشنگٹن کی ثالثی میں طویل المدتی امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گی، اسرائیل اور لبنان دونوں نے ایرانی حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لبنانی حکومت ریاست کی اجارہ داری بحال کرنے اور حد سے زیادہ ایران کے بڑھتے اثر و رسوخ کے خاتمے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنانی وفد نے ملک میں جنگ بندی اور سنگین انسانی بحران سے نمٹنے اور اس میں کمی کے لئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…