اردو نیوز اپڈیٹس

ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا

پاکستان نیوز پوائنٹ
گرمی کی شدت بڑھنے سے قبل ہی بجلی بحران شدت اختیار کر گیا، ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری بے حال ہوگئے، بجلی بندش سے پانی کا بحران بھی پیدا ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر کی تمام ڈسکوز میں بجلی کی صورتحال ابتر ہوگئی، بجلی کا شارٹ فال 4500 میگاواٹ تک جا پہنچا جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ شہروں میں روزانہ 6 سے 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک بجلی کی بندش سے شہری بلبلا اٹھے، دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، جبکہ رات کے وقت میں گھنٹوں بندش سے شہری نیند سے بھی محروم ہوگئے۔ لیسکو میں شارٹ فال 1 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہوگیا ہے، رات بھر لیسکو ریجن میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے وزارت پاور ڈویژن کا 2 گھنٹے 15 منٹ لوڈشیڈنگ کا دعویٰ بھی ہوا ہوگیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند ہو رہی، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سولر کے باعث طلب میں کمی ہوتی ہے، شام ہوتے ہی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے، لیسکو کو رات 1000 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا، رات کے اوقات میں لیسکو کی طلب 2900 میگاواٹ تک پہنچ گئی، شہری علاقوں میں بجلی کے کم وولٹیج کی بھی شکایات موصول ہوئیں۔ اس کے علاوہ ملتان اور جھنگ بھی غیر اعلانیہ اور طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان نظر آ رہے ہیں۔ ملتان کے شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جانے لگی ہے، لائن لاسز والے فیڈرز پر بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید 2 گھنٹے اضافہ کر دیا گیا، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ ملتان حکام کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 500 میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ہے، میپکو کو ایک کروڑ 10 لاکھ صارفین کے لئے 2000 میگا واٹ بجلی درکار ہے، شارٹ فال بڑھنے کے باعث حکومت کے دیئے گئے شیڈول پر عملدرآمد کرنا مشکل ہے۔ جھنگ میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا، ہر آدھا گھنٹہ بعد تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے کاروباری اور گھریلو صارفین پریشان ہیں۔ دوسری جانب پشاور میں بھی گرمی کے آغاز کے ساتھ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ شہری علاقوں میں 15 سے 18 گھنٹے بجلی غائب ہے جبکہ نواحی علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں، بجلی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقہ بھی متاثر ہو رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ بھاری بھر کم بل ادا کرنے کے باوجود بھی بجلی کا نام و نشان تک نہیں۔ بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث لاہور سمیت دیگر شہروں میں پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔ دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ذرائع کے مطابق آر ایل این جی ہائیڈرو اور آئل کی قلت کے باعث زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کا شیڈول نہ دینا غیر اعلانیہ بندش کا باعث بن رہا ہے۔ ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق 2 کے بجائے 6،6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

13 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

13 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

13 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

13 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

13 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

13 hours ago