اردو نیوز اپڈیٹس

اسلامو فوبیا قابل مذمت مسلم ممالک کو اتحاد کی علامت بننا چاہیے مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا قابل مذمت ہے، مسلم ممالک کو اتحاد کی علامت بننا چاہیے۔ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ ناروا اور امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے، اسلامو فوبیا ہی ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں معصوم مسلمان ظلم و جبر کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام پُر امن دین ہے اور مسلمان امن پر یقین رکھتے ہیں، اسلام ہی وہ دین ہے جس نے بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت دی، اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لئے اقدار کو مثبت انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو آپس کی نااتفاقی ختم کر کے اتحاد کی علامت بننا چاہیے، اسلامی اقدار پر عمل اور ہمارا انفرادی طرز عمل اسلامو فوبیا کو مات دینے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن پر ہمیں بردباری برداشت اور تحمل کاعہد کرنا ہے، عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

17 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

17 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

17 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

17 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

17 hours ago