اردو نیوز اپڈیٹس

اسلاموفوبیا صرف مسلمانوں نہیں بلکہ انسانی اقدار پر حملہ ہے بلاول بھٹو زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت، تعصب اور امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا صرف مسلمانوں کے وقار اور حقوق پر نہیں بلکہ انسانی اقدار پر حملہ ہے، اسلاموفوبیا رواداری، بقائے باہمی اور مختلف اقوام و مذاہب کے درمیان باہمی احترام جیسے عالمی اقدار کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بڑھتی ہوئی عدم برداشت کا مقابلہ کرنے اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدام کرنا ہوں گے، عالمی برادری کو مذاہب و ثقافتوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کیلئے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کی تعلیمات امن، رحم دلی اور انصاف پر مبنی ہیں اور انہیں نفرت یا تعصب کے ذریعے مسخ نہیں کیا جا سکتا، دنیا ایسے معاشروں کے قیام کیلئے مل کر کام کریں جو احترام، ہم آہنگی اور مساوات کی بنیاد پر قائم ہوں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسے معاشروں کی تشکیل کیلئے کام کرنا ہوگا جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے وقار اور تحفظ کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

17 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

17 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

17 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

17 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

17 hours ago